Na Kahin Se Door Hain Songtext
von Qari Waheed Zafar Qasmi
Na Kahin Se Door Hain Songtext
نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں، نہ کوئی قریب کی بات ہے
جسے چاہے اُس کو نواز دے یہ درِ حبیب کی بات ہے

جسے چاہا در پہ بلا لیا، جسے چاہا اپنا بنا لیا

یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے

وہ بھٹک کے راہ میں رہ گئی، یہ مچل کے در سے لپٹ گئی

وہ کسی امیر کی شان تھی، یہ کسی غریب کی بات ہے

مجھے جاں سے بڑھ کے عزیز دل، مِرا درد دل سے عزیز تر

ہے جو درد سے بھی عزیز تر وہ مِرے طبیب کی بات ہے

میں بروں سے لاکھ برا سہی مگر اُن سے ہے مِرا واسطہ

مِری لاج رکھ لے، مِرے خدا، یہ تِرے حبیبؐ کی بات ہے

تجھے، اے منورِ بے نوا، درِ شہ سے چاہیے اور کیا

جو نصیب ہو کبھی سامنا تو بڑے نصیب کی بات ہے

Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi Lyrics powered by www.musixmatch.com