Songtexte.com Drucklogo

Woh Humsafar Tha Songtext
von Quratulain Balouch

Woh Humsafar Tha Songtext

ترک تعلقات پہ
رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے

وہ ہمسفر تھا
ہاں وہ ہمسفر تھا
ہاں وہ ہمسفر تھا
مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھی

وہ ہمسفر تھا
مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا


عداوتیں تھیں، تغافل تھا
رنجشیں تھیں مگر

عداوتیں تھیں، تغافل تھا
رنجشیں تھیں مگر
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا
بے وفائی نہ تھی
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا
بے وفائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں کا
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا

کاجل ڈالو
کرکرا سرمہ سہا نہ جائے
جن نین میں پی بسے
دوجا کون سمائے؟

بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل

بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو کبھی سنائی نہ تھی
غزل بھی وہ جو کسی کو کبھی سنائی نہ تھی


کہ دھوپ چھاؤں کا
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا
جدائی نہ تھی
وہ ہمسفر تھا
وہ ہمسفر تھا

Songtext kommentieren

Log dich ein um einen Eintrag zu schreiben.
Schreibe den ersten Kommentar!

Quiz
Welche Band singt das Lied „Das Beste“?

Fans

»Woh Humsafar Tha« gefällt bisher niemandem.